لبنان اور شام نے عدم مداخلت کے معاہدے پر دستخط کر دیے، خودمختاری کے احترام پر اتفاق

لبنان اور شام نے عدم مداخلت کے معاہدے پر دستخط کر دیے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام یقینی بنانا ہے۔

یہ معاہدہ بیروت میں شامی وزیر خارجہ اسد الشیبانی اور لبنانی وزیراعظم نواف سلام کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی موجودگی میں طے پایا۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ایک دوسرے کی خودمختاری، آزادی، قومی اتحاد اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ریاستیں برابری کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیں گی اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں گی۔

معاہدے میں دوطرفہ تعاون کے بنیادی اصول بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد سیاسی، سفارتی اور علاقائی سطح پر اعتماد سازی کو فروغ دینا اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ لبنان اور شام نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور برابری کی بنیاد پر استوار کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے