اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے رابطہ، دوحا میں ثالثی کے حالیہ دور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ  کیا جس دوران  دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال بالخصوص دوحا میں ثالثی کے حالیہ دور پر تبادلہ خیال ہوا ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ نے دوحا مذاکرات کے دوران ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماؤں نےامید ظاہر کی کہ بات چیت مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گی ۔ سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل نے اسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے