وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2,595 تک پہنچ گئیں، تعمیرِ نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم

Venezuelan Vice President Delcy Rodriguez

وینزویلا میں حالیہ تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2,595 ہو گئی ہے، جبکہ ملک بھر میں امدادی اور ریسکیو سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ حکام کے مطابق کئی متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور متعدد عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہیں۔

وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز نے تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ساحلی ریاست لاگوئیرا میں تقریباً تمام سرکاری اہلکار زلزلوں کے باعث جان کی بازی ہار گئے، جس سے انتظامی امور بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 189 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل مسلسل جاری ہے۔

عبوری صدر کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اب بھی مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں اور امدادی کارروائیاں ختم نہیں کی گئیں کیونکہ خدشہ ہے کہ مزید افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

روڈریگز نے اعلان کیا کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر پر مشتمل تعمیرِ نو فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فنڈ کے ذریعے زلزلہ متاثرین کے لیے نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی پر بھی سرمایہ خرچ کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے