پی ٹی اے ترمیمی بل 2026،حکومت نے کسی مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے الزامات مسترد کر دیے

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل سے متعلق تنازع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی پراپرٹی پر کسی بھی تنصیب کے لیے متعلقہ مالک کی اجازت لازمی ہوگی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہامجوزہ قانون سازی میں کسی ایک کمپنی کو نوازنے کےکوئی شواہد موجود نہیں،اس حوالے سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نےکہاکہ جائیداد کی ملکیت کے بنیادی حق کوکسی قسم کاخطرہ نہیں،جبکہ اگر مجوزہ قانون میں کوئی ابہام ہوتا تو عدالتیں اسے دورکردیتیں،ابھی قانون سازی کا عمل جاری ہے اوریہ قانون تاحال منظور نہیں ہوا۔

،وفاقی وزیرقانون نےمزیدکہا ہم ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہےہیں،تعلیمی مقاصد،فری لانسنگ کیلئے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی ضروری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے