قلعہ عبداللہ میں ملزمان کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں ملزمان کی فائرنگ سے قبائلی رہنما عبیداللہ سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی  کا نتیجہ ہے۔ قبائلی دشمنی میں اب تک متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع بھی کردی گئی۔ مقامی قبائل نے بطور احتجاج چمن کوئٹہ مرکزی شاہراہ کوٹریفک کے لئے بند کردیا۔ جس سے مسافروں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہوا تاہم انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج تقریبا پانچ گھنٹے بعد ختم کردیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے