فلسطین اور جموں و کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یو این سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار اور ایکواڈور کی سابق وزیر خارجہ ماریا فرنانڈا نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے جموں و کشمیر اور فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ماریا فرنانڈا ایسپینوسا سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے عالمی امور میں اقوام متحدہ کے کردار کو مزید مؤثر بنانے اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکریٹری جنرل ادارے میں ضروری اصلاحات کو آگے بڑھائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا حل ناگزیر ہے۔ امید ہے اس حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور، عالمی معاہدوں کے احترام اور امن و خوشحالی کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے