ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار افراد کی نمازِ جنازہ ایران کے مقدس شہر قم میں ادا کر دی گئی، جہاں لاکھوں افراد نے آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق نمازِ جنازہ شہر قم کے نواحی علاقے میں واقع معروف مسجد جمکران میں ادا کی گئی، جہاں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سوگوار جمع ہوئے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں مسجد جمکران اور اس کے اطراف میں سوگواروں کا غیرمعمولی اجتماع دیکھا جا سکتا ہے، جہاں شرکاء نے سابق رہبرِ اعلیٰ کو الوداع کہا اور ان کے لیے دعائیں کیں۔
