خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں تیز، رواں سال 182 دہشت گرد ہلاک، 504 گرفتار

خیبرپختونخوا کے سنٹرل پولیس آفس نے رواں سال دہشت گردی کےواقعات اور انسداد دہشت گردی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے،جس کے مطابق صوبے میں پولیس پر 294 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نےمؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 182 دہشت گرد ہلاک جبکہ 504 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 14 انتہائی مطلوب کمانڈر بھی شامل ہیں۔

سنٹرل پولیس آفس کےمطابق سی ٹی ڈی نےدہشت گردوں کےخلاف 2 ہزار 4 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے،جن کے دوران متعدد شدت پسند نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2 ہزار 742 سے زائد آپریشنز کیے گئے،جن کے دوران 10 ہزار 540 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے