دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، 3اہم پمپ بند، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

کراچی واٹر کارپوریشن نے بتایا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہے ۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق خرابی کے باعث کے ٹو پمپنگ اسٹیشن کے 3 اہم پمپ عارضی طور پر بند ہیں اور کراچی شہر کو یومیہ تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور بفر زون میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔

 اس کے علاوہ گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی، گلستانِ جوہر اور اسکیم 33 کے بعض علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل  ہے۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے