امریکا کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے، بندر عباس اور چاہ بہار سمیت متعدد ساحلی علاقوں میں دھماکے

امریکا نے ایران کے مختلف ساحلی علاقوں پر ایک مرتبہ پھر فضائی حملے کیے ہیں، جن کی امریکی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کو درپیش خطرات کو کم کرنا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق اضافی حملے ایران کی ان صلاحیتوں کو محدود کرنے کے لیے کیے گئے ہیں جنہیں واشنگٹن آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بندر عباس، سریک، کونارک، چاہ بہار اور جزیرہ ابو موسیٰ سمیت متعدد ساحلی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ چاہ بہار کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چاہ بہار میں ہونے والے ایک حملے کے دوران ایک پروجیکٹائل کا ٹکڑا امام علی اسپتال پر بھی گرا، تاہم اس سے ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی سرکاری سطح پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق صوبہ بوشہر میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بوشہر کے جوہری بجلی گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے