بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نےبجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کےصارفین پرہوگا،بجلی کی قیمت میں اضافے کی رقم کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔

اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کےتحت صارفین پر 19 ارب روپےکا اضافی بوجھ منتقل ہوگا،نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین پر ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے