اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے

8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے، تباہ کن زلزلے نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے ملحقہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

ہلاکت خیز زلزلے میں 80 ہزار کے لگ بھگ افراد جاں بحق ہوئے،ہزاروں خاندان بےگھر ہوئے جبکہ متعدد آبادیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

زلزلےکو دو دہائیاں گزرنے کےباوجودبحالی اورتعمیر نو کےکئی منصوبے تاحال مکمل نہ ہوسکے،ہزارہ ڈویژن میں بحالی کے 23 فیصد منصوبے اب بھی نامکمل ہیں، جبکہ نیو بالاکوٹ سٹی کا منصوبہ بھی 21 برس بعد مکمل نہ ہوسکا۔

قدرتی آفت کے زخم وقت کے ساتھ مدھم ضرور پڑ گئے، تاہم متاثرہ علاقوں میں نامکمل منصوبے آج بھی تباہی کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے