ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی کی دھمکی، خامنہ ای کی شہادت فراموش نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو سزا دینا ایران کا حتمی مطالبہ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب  کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے رہبرِ انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد امریکا اور اسرائیل کو سخت نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق احمد وحیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل تاریخ کی یادداشت سے کبھی محو نہیں ہو سکے گا اور اس واقعے کو ایرانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی مکمل فراہمی اور اس واقعے کے ذمہ دار عناصر، خصوصاً امریکی فوج، کو مناسب سزا دینا ضروری ہے۔ ان کے بقول ایران شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گا۔

پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی یہ جان لیں کہ اس کارروائی کے ذریعے وہ مزاحمت کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسے اقدامات سے ایران کے عزم اور مزاحمتی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے