امریکی ریاست فلوریڈا کے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کرکے "ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ” رکھ دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق بل پر دستخط کر دیے ہیں، جبکہ یہ تبدیلی یکم جولائی سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ریپبلکن اکثریتی ریاست فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سیاسی حمایت اور اعزاز کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے امریکی صدر کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں کوئی بھی شخصیت پام بیچ ایئرپورٹ سے ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ وابستگی نہیں رکھتی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے استعمال ہونے والا تین حرفی شناختی کوڈ "PBI” بھی تبدیل کیا جا رہا ہے، جو 18 اگست سے "DJT” ہو جائے گا۔
