سٹیج کی معروف اداکارہ وفا علی کو مبینہ طور پر نامناسب پرفارمنس پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ ان پر تین ماہ تک پابندی عائد کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفا علی ان دنوں فیصل آباد کے منروا تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کر رہی ہیں۔ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دورانِ پرفارمنس اداکارہ نے قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی اشارے کیے، جس کے بعد معاملہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے نوٹس میں لایا گیا۔
پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے اداکارہ کو آرٹس کونسل فیصل آباد میں پیش ہو کر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ ان کے مؤقف کی روشنی میں آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جا سکے۔
