کراچی: ولیکا ہسپتال میں مبینہ غفلت، مزید 2 بچیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق

کراچی کے ولیکا ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا، جہاں مزید دو بچیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق سامنے آ گئی ہے۔

متاثرہ والد کے مطابق گزشتہ ماہ ان کے 12 سالہ اور 3 سالہ بیٹوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی تھی، جبکہ اب ان کی 9 سالہ بیٹی بھی وائرس کا شکار پائی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے تینوں بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی چیسٹ انفیکشن کے باعث ولیکا ہسپتال میں زیر علاج رہی تھی، تاہم طبیعت مسلسل خراب رہنے پر ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا گیا، جس میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

ادھر کراچی کے علاقے میٹرول کی رہائشی ایک اور 3 سالہ بچی میں بھی ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا علاج بھی ولیکا اسپتال میں ہوا تھا۔

واقعے کے بعد اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے