آپریشن شعبان، 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 102 دہشتگرد ہلاک

بھارتی سرپرستی میں پاکستان کا امن تباہ کرنے والے خارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں  جاری ہیں ، پانچ جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 102 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں سات امن دشمنوں کو آج جہنم واصل کیا گیا جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ 5 جولائی سے جاری مختلف آپریشنز میں اب تک مجموعی طور پر 102 خارجیوں کو جہنم واصل کیا جا چکاہے۔

دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور خفیہ ٹھکانوں میں چھپے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے نشانے  پر ہیں،  افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے