او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت قرار

وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نویں او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس پاکستان کی میزبانی میں ہونا ایک اعزاز ہے۔

اسلام آباد میں او آئی سی خواتین کانفرنس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کا معاشی و سیاسی بااختیار ہونا پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا پاکستان میں خواتین کیلئے محفوظ اور مساوی مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ او آئی سی کی چیئرمین شپ کی ذمہ داری پاکستان اتفاق رائے اور تعاون کے جذبے سے نبھائے گا۔

وزیرقانون نے کہا کہ مسلم خواتین نے تاریخ میں علم،قیادت،کاروبار اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا، اسلام نے1400سال قبل خواتین کو عزت،حقوق اور قانونی شناخت عطا کی، پاکستان میں خواتین کیلئے محفوظ اور مساوی مواقع کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے