پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل کراچی میں ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان فضا فیاض اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان میکا فین فارسٹ نے مشترکہ طور پر ٹرافی کی رونمائی کی۔
اس موقع پر پاکستانی کپتان فضا فیاض نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور پوری ٹیم پُرعزم ہے کہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت نتائج حاصل کرے گی۔
