وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹر آمد، ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات

ایف بی ائی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ امریکہ کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری نہایت اہم ہے۔

انھوں نے لکھا ’پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں میزبانی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں ہماری کوششوں میں ان کے تعاون کو ایف بی آئی بہت سراہتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’اس ملاقات میں دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور سائبر تحقیقات کے شعبوں میں، ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر، وسائل اور خصوصی تربیت کی فراہمی سے متعلق اہم گفتگو ہوئی۔ ہماری شراکت داری نہایت اہم ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے