وزیراعظم کا سانحہ پمز کی  ابتدائی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ

وزیراعظم  نے سانحہ پمز کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیاہے، اہم عہدوں پر براجمان افسران کے خلاف باضابطہ کارروائی ہوگی۔ پمز کیلئے نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں اہم عہدوں پر براجمان شخصیات کے خلاف باضابطہ کارروائی ہوگی۔ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے ہسپتال کے افسران کو غفلت اور لاپرواہی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔رپورٹ میں موجودہ قائم مقام سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ محمود کی سفارشات بھی شامل ہیں۔

کمیٹی کے مطابق پمز کو انتہائی غیر پیشہ ورانہ انداز اور مؤثر انتظامی ڈھانچے کے بغیر چلایا جارہا تھا۔رپورٹ میں ذمہ دار افسران کو ہٹا کر ان کی جگہ پیشہ ور افراد تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیٹی نے پمز کے معاملات چلانے کیلئے باقاعدہ گورننگ بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کی۔بڑے سرکاری ہسپتال کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور امور چلانے کیلئے ادارہ جاتی ڈھانچہ بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاق کے سب سے بڑے اسپتال کے انتظامی نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے