ایران امریکا کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی شدید مندی ریکارڈ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 5312 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 615 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6408 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2314 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی، آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل سے متعلق خدشات اور عالمی توانائی کی سپلائی کے خطرات سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو اس کے اثرات نہ صرف خلیجی مالیاتی منڈیوں بلکہ عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سرمایہ کاروں کی نظریں امریکا، ایران اور خلیجی خطے میں ہونے والی پیش رفت پر مرکوز رہیں گی، کیونکہ یہی عوامل آئندہ مارکیٹ کے رجحان کا تعین کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے