وزیراعظم نےپاکستان انیمل آئی ڈینٹفکیشن اینڈ ٹریسبلیٹی سسٹم پیٹس کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نےپاکستان انیمل آئی ڈینٹفکیشن اینڈ ٹریسبلیٹی سسٹم پیٹس کا افتتاح کر دیا، شہبازشریف نے کہا کہ لائیو اسٹاک سے متعلق سمینار کا انعقاد خوش آئند ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین عطافرمائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ گرین کارپوریٹ لائیواسٹاک انیشیٹوکی کاوشیں قابل ستائش ہیں،ہمیں صوبوں کے ساتھ مل کر لمبا سفر طے کرنا ہے، پاکستان دودھ کی پیداوار کے حوالے سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، ہماری تجارت کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زراعت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھنا ہے، زراعت میں آگے بڑھنے سے معیشت کو ایک سال میں ترقی دے سکتے ہیں، اس سال چاروں صوبوں،آزاد کشمیر اور جی بی سے ایک ہزار گریجویٹس کو چین بھجوائیں گے، میرٹ پر سمجھوتہ ہو رہا تھا،سفارشی لوگ بھجوائے جا رہے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے