پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب

پنجاب اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے لاہور میں تعینات چینی قونصل خانے کے نوجوان سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کی، جبکہ لاہور میں چین کے قونصل جنرل سن یان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کی صدر امینہ حسن شیخ کی قیادت میں منعقدہ اس تقریب کا مقصد نوجوان ارکانِ اسمبلی اور نوجوان سفارتکاروں کے درمیان روابط کو فروغ دے کر پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنانا تھا۔

تقریب سے خطاب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور چین کی 75 سالہ دیرینہ دوستی کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا اور اسے مزید مستحکم بنانا نوجوان قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے