ایران میں اغوا ہونے والے 2 پاکستانی شہری بحفاظت پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے

ایران میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے دو پاکستانی شہریوں کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں شہری بحفاظت پاکستانی سفارت خانے، تہران پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ایران میں ایف آئی اے کے لنک آفس کی مربوط اور بروقت کوششوں کے نتیجے میں دونوں پاکستانی شہریوں کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔

بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت طلحہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لاہور کے علاقے گاؤں بھسین سے ہے۔

دونوں شہریوں نے بروقت معاونت اور مسلسل کوششوں پر ایف آئی اے حکام کا شکریہ ادا کیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے