اسلام آباد: پاکستان ہاکی کیلٸے ایک بڑا اعزاز، ہاکی لیجنڈ اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آٸی ایچ) نے آئندہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا ہے۔ایف آئی ایچ نے ہاکی کے عالمی لیجنڈز کی فہرست میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے شہباز سینئر کو باضابطہ دعوت نامہ ارسال کیا ہے۔ وہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ہاکی لیجنڈ کے طور پر خصوصی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک بیلجیم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا، جہاں دنیا بھر کے نامور سابق کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔شہباز سینئر 1994 میں پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ کا چیمپئن بنانے والی تاریخی ٹیم کے کپتان تھے۔ ان کی خدمات اور عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ایف آئی ایچ کی جانب سے یہ خصوصی دعوت پاکستان ہاکی کے لیے ایک اہم اعزاز تصور کی جا رہی ہے۔
ایف آٸی ایچ کی ہاکی لیجنڈ شہباز سینئر کو خصوصی دعوت, شہباز سینئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نماٸندگی کرینگے

