ایران کا ہمسایہ ممالک سے تصادم کا ارادہ نہیں، امریکی حملے جاری رہے تو جنگ نئے محاذوں تک پھیل سکتی ہے

Iranian military spokesman Brigadier General Mohammad Akrami

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایران کا اپنے ہمسایہ ممالک یا خطے کے اسلامی ممالک کے ساتھ کسی قسم کے تصادم کا ارادہ نہیں، تاہم اگر امریکا کی جانب سے ایران پر فوجی حملے جاری رہے تو جنگ کا دائرہ نئے محاذوں تک پھیل سکتا ہے۔

اپنے بیان میں محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایران ہمیشہ خطے کے ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور تعاون کے فروغ کا حامی رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی اولین ذمہ داری ملک کی سلامتی، قومی مفادات اور خودمختاری کا دفاع کرنا ہے، اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتا بلکہ خطے میں امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینا اس کی ترجیح ہے۔

انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی سرزمین پر فوجی کارروائیاں جاری رہیں تو ایران اپنی جوابی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت برقرار رہی تو جنگ نئے محاذوں تک پھیل سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے