بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکا کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

نوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکا کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں کے علاقہ گلبہار حوید میں مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرار دہشت گردوں کا تعاقب اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اور پروفائلنگ کاعمل جاری ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی جوانوں کو شاباش، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ کہا پولیس اور سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بہادری سے خوارجیوں کےمذموم عزائم کو ناکام بنایا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے