ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا

پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں دوبارہ بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی سے 3 ہزار 994 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 126 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 29 روپے ہوگئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے