ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک تھائی پرچم بردار تجارتی جہاز کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی بحریہ نے نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ جہاز نے مبینہ طور پر ایرانی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے انتباہات کو نظر انداز کیا اور پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ سے اجازت حاصل کیے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی۔
تسنیم کے مطابق اس صورتحال کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے جہاز کا راستہ روکا اور اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔
