وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے معرکہ حق اورپاک فوج سے متعلق متنازع بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ نورین نیازی کا بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، اس خاندان کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دی، نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرناشرمناک اورقابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور تینوں بہنیں یا تو دنیا کی عقل کُل شخصیات ہیں یا پاگل ہیں، بانی پی ٹی آئی اورانکی فیملی سےپاکستان کےلیے کبھی کوئی خیرہوہی نہیں سکتی، معرکہ حق میں افواج پاکستان اورشاہینوں نے تاریخی کارنامے رقم کیے، پاک فوج کی کامیابیوں پرپوری قوم کوفخرہے۔
خیال رہے کہ عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اورپاک فوج سےمتعلق متنازع بیان سامنے آیا ہے اور انہوں نے ایک انٹرویومیں معرکۂ حق کے معاملے پر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
نورین نیازی نے کہا کہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا ، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا
