بنگلادیش کے شہر میرپور میں شروع ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ کے پہلے ہی روز پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں، جن میں دو طلائی (گولڈ)، ایک چاندی (سلور) اور سات کانسی (برانز) کے تمغے شامل ہیں۔ اس شاندار کامیابی کے بعد علاقائی سطح پر پاکستان کا نام ایک بار پھر کراٹے کے میدان میں گونج اٹھا ہے۔
ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستان کو پہلی بڑی کامیابی میر حمزہ کاسی نے دلائی، جنہوں نے مائنس 75 کلوگرام کیٹیگری میں حریف کو دھول چٹاتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان کے لیے دوسرا گولڈ میڈل نوجوان ایتھلیٹ طہٰ مصطفیٰ نے جونیئر مائنس 63 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار فائٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کیا۔ مردوں کے دیگر مقابلوں میں میر واعظ خان نے سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ شمش افتخار اور میر حمزہ کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہے۔
