لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

لاہور: ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ک مطابق کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اووٹیک کیا اور فائر کردیے، نوجوان  کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس اے کی حدود میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اہل خانہ کے ساتھ جارہا تھا، گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور نوجوان نے5 فائر کیے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ انہوں نے کار کا پیچھا کیا اور ناکے پر اطلاع دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے