کوئٹہ: سرکاری ملازمین کے لیے7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور

حکومت بلوچستان نے ملازمین کے لیے7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق بی پی ایس  ایک سے 22 تک ریگولر ملازمین کو ریلیف الاؤنس ملے گا، ایڈہاک ریلیف الاؤنس یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوگا۔ محکمہ خزانہ نے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الاؤنس رننگ بیسک پے کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا، ایڈہاک ریلیف الاؤنس انکم ٹیکس کے تابع ہوگا۔ الاؤنس پنشن اور گریجویٹی کے حساب کا حصہ نہیں ہوگا۔ ایکسٹرا آرڈینری رخصت کے دوران الاؤنس قابلِ ادائیگی نہیں ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے