کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج کم سے کم درجہ حرارت 28.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے