نورین نیازی کے بیان پر ملک بھر میں غم وغصہ ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کے بیان پر ملک بھر میں غم وغصہ ہے۔ بھائی کی سیاست کیلئے معرکہ حق پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، ان سے پاکستان کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی۔ پاکستان ہے تو سب کچھ قائم ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی سیاست کیلئے ریاست کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے ۔ معاملہ یہاں نہیں رکے گا۔ یہ قبیح حرکت لوگوں کو بھولنے نہیں دیں گے، اس پر کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔ انہیں قوم اور شہدا سے معافی مانگنی ہوگی۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہمیشہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہجرت کرنے والوں کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، ہجرت کرنے والے کشمیریوں کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنے دیں گے، کشمیر کاز کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے