فائیو اے سائیڈ انڈر 18 ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے عمان کو 5-0 سے شکست دے دی

فائیو اے سائیڈ انڈر 18 ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے عمان کو 5-0 سے شکست دے دی

مسقط: عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری مردوں اور خواتین کے فائیو اے سائیڈ انڈر 18 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان عمان کو 5-0 سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان نے دو گول اسکور کیے، جبکہ عدیل، یحییٰ نجیب اور فرحان اسلم نے ایک، ایک گول کرکے قومی ٹیم کی بڑی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی، پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی، اولمپین حسن سردار، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان اور دیگر عہدیداروں نے قومی ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے