اسرائیل مخالف مؤقف پر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کو قتل کی دھمکیاں

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے متعلق اپنے سیاسی مؤقف کے باعث انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا انتہائی مشکل ہے۔

رولنگ اسٹون میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ظہران ممدانی سے ان کے اور ان کی اہلیہ راما دواجی کے اسرائیل اور غزہ سے متعلق خیالات پر ہونے والی تنقید کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا کسی بھی شخص کے لیے آسان نہیں ہوتا۔

ظہران ممدانی نے بتایا کہ انہیں ایک موقع پر ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے فون کال موصول ہوئی، جس میں آگاہ کیا گیا کہ ایک دوسری ریاست سے تعلق رکھنے والے شخص کے خلاف ان کے خلاف مبینہ دھمکی آمیز بیانات دینے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں مسلسل اپنی اور اپنے خاندان کی سلامتی کے بارے میں فکر لاحق رہتی ہے، اور یہ صورت حال کسی بھی عوامی نمائندے کے لیے پریشان کن ہوتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے