سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، انڈیکس میں 2690 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 237 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2690 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 739 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے