این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سیلاب کے خدشے سے خبردار کردیا۔
این ڈی ایم اے کےمطابق دریائےچناب میں خانکی، قادرآباداورچنیوٹ پل پر درمیانے درجےکا سیلاب ہے، جبکہ پلکھو نالہ وزیرآبادمیں بھی درمیانے درجےکاسیلاب ریکارڈکیاگیا،دریائےسندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پرنچلےدرجےکا سیلاب ہے۔
چناب میں مرالہ اور تریموں،راوی میں بلوکی اورسدھنائی جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے،نالہ ایک اور پلکھو نالہ کینٹ پل پر بھی کم درجے کا سیلاب ہے۔
این ڈی ایم اے کےمطابق چناب میں مرالہ، خانکی، قادرآباد اور چنیوٹ پل پرپانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے،تریموں بیراج پر پانی کی سطح بڑھ کر درمیانے درجے کے سیلاب تک پہنچ سکتی ہے
این ڈی ایم اے کےمطابق گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،نارووال،فیصل آباد، سرگودھا میں سیلابی صورتحال کاخطرہ ہے،اسکےعلاوہ جھنگ،ملتان، حافظ آباد اور لاہور کےشہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے
خیبرپختونخوا کے برساتی ندی نالوں اور شمالی بلوچستان میں اچانک سیلابی صورتحال جبکہ آئندہ دو روز کے دوران ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
