آزاد کشمیر، تھکیال فتح پور اور کھائی رٹہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم، مقامی برادریوں کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 13 کھائی رٹہ اور ایل اے 9 تھکیال فتح پور میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم  جاری ہے۔ مختلف مقامی برادریوں اور عمائدینِ علاقہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے انتخابی جلسوں میں شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو مسلم لیگ ن کے پرچموں والے اسکارف پہنائے۔

رانا ثناء اللہ اور انجینئر امیر مقام کی آمد پر کارکنوں نے بڑی ریلیوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر گل پاشی کی گئی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور پارٹی قیادت کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔

رانا ثناء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں تو شیر پر مہر لگائیں،مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کا بجٹ دوگنا کیا تھا،اب 10 گنا کریں گے۔

امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا مطلب ترقی ، خوشحالی اور وعدوں کی تکمیل ہے۔

رانا ثناء اللہ اور امیر مقام نے فتح پور میں مرحوم پارٹی کارکن ملک عاشق پرویز کے گھر کا دورہ کیا ، وفاقی وزرا نے ملک عاشق پرویز کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی، ہمدردی کا اظہار کیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک عاشق پرویز نے پارٹی کیلئے خدمات دیں،وفات بڑا نقصان ہے،پارٹی کارکن ہماری عزت، دست و بازو ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے