ارکانِ پارلیمنٹ کی گاڑیوں کے کالے شیشوں کی خواہش پوری،ٹنٹڈ گلاسز پرمٹ پالیسی میں نئی ترامیم شامل

ارکانِ پارلیمنٹ کی گاڑیوں کے شیشے کالے کرانے کی خواہش پوری ہوگئی،وزارتِ داخلہ نے ٹنٹڈ گلاسز پرمٹ پالیسی 2025 میں نئی ترامیم شامل کر دیں۔

ترمیم کےمطابق گاڑی کےشیشےکالےکرانے کےپرمٹ کی سالانہ فیس 15 ہزار روپےمقررکی گئی ہے،تاہم موجودہ اور سابق ارکانِ پارلیمنٹ کو ٹنٹڈ گلاس پرمٹ مفت جاری کیے جائیں گے،وزارتِ داخلہ کےمطابق ترامیم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کی سفارشات کی روشنی میں شامل کی گئی ہیں۔

نئی پالیسی کےتحت مقیم غیرملکیوں کےلیےبھی پرمٹ کےطریقہ کارمیں تبدیلی کی گئی ہے اور اب صرف سفارتکاروں کو ٹنٹڈ گلاس پرمٹ جاری کیا جائے گا۔

پالیسی کے مسودے میں سے لفظ "غیرملکی” ختم کرکے "سفارت کار” شامل کردیا گیا،وزارت داخلہ نے ترمیم شدہ پالیسی کا مسودہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ارسال کردیا،‎تمام اداروں کی حتمی آراء اور تجاویز ملتے ہی نئی پالیسی نافذ کر دی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے