انصار اللہ کا سعودی آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، مزید حملوں کی دھمکی

یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے شہروں جیزان اور ینبع میں واقع آرامکو کی تیل تنصیبات پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جن کے نتیجے میں تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی۔

حوثی تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں حدیدہ بندرگاہ پر ہونے والے حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ انصار اللہ نے خبردار کیا کہ اگر سعودی عرب کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں تو مزید حملے بھی کیے جا سکتے ہیں۔

بیان میں حوثیوں نے الزام عائد کیا کہ سعودی عرب گزشتہ 12 برس سے یمن پر غیر منصفانہ بحری ناکہ بندی کیے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ناکہ بندی کا جواب ناکہ بندی ہوگا اور کشیدگی میں اضافے کا جواب مزید کشیدگی سے دیا جائے گا۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے