پی سی بی نے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کو دوبارہ ’چیمپئنز کپ‘ کا نام دے دیا، 11 اگست سے ملتان میں ایکشن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بڑے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کو دوبارہ "چیمپئنز کپ” کے نام سے متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اسے 2027 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ، پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس اور پاکستان بلیوز کے نام سے چار ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تمام ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، جس کے بعد ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر سات ون ڈے میچز شیڈول ہیں۔

چاروں ٹیموں کی قیادت بالترتیب شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کریں گے، جبکہ اسکواڈز میں متعدد ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو قومی وائٹ بال ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

البتہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ریڈ بال اسکواڈ کے کھلاڑی اور دی ہنڈریڈ میں شرکت کرنے والے اسپنر ابرار احمد اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے