وزارت مذہبی امور نے 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان کردیا

وزارت مذہبی امور نے 2027 سے 2030 تک چار سالہ حج پالیسی کا اعلان کردیا,ویٹنگ لسٹ نظام کے تحت عازمین حج کو  دس فیصد پیشگی رقم ادا کرنے پر مرضی کے سال حج کی سہولت ہوگی۔

وزیرمذہبی امور سردار یوسف کےمطابق عازمین رجسٹریشن کے وقت حج اخراجات کا 10 فیصد جمع کروا کر اپنی پسند کے سال حج کرسکیں گے،رجسٹریشن ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ کے ذریعے ہوگی۔

وزیرمزہبی امورکاکہنا ہےکہ یہ 10 فیصد جو سیونگ پالیسی شروع کی جارہی ہے اس پالیسی کے تحت وہ اقساط میں پیسےجمع کروائیں گےاورجس وقت وہ مکمل ہوں گے،یہ شرعی اکاونٹ میں ہوں گے،ابھی سے اس کی ایک رجسٹریشن ہوئی ہے، انہوں نے اپنی آپشن دی ہوئی ہے۔یہ پراسیس ہےیہ چلتا رہےگا۔

پالیسی کےمطابق سرکاری سکیم کے تحت مختلف دورانیے کےمتعددحج پیکیجزمتعارف کرائے جائیں گے، حجاج کی رہائش، ٹرانسپورٹ،کیٹرنگ،فضائی سفراورسامان کی ترسیل کے لیے تین سے چارسال کےمعاہدے کیے جاسکیں  گے۔

سیکریٹری مزہبی امورابراراحمدکاکہنا ہےکہ یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ آپ نےایک سال سے زائد کی پالیسی بنائی،سعودی ٹائم لائنزکومیچ کرنےکےلیےآپ کو ایڈوانس پلاننگ کی ضرورت ہے،ایڈوانس پلاننگ کسی بھی صورت میں ہو وہ بہتر ہوتی ہےاس سےآپ کی فزیکل ارینجمنٹس بھی اچھی ہوتی ہیں آپ زیادہ آرگنائز طریقے سے جاسکتے ہیں

نئی پالیسی میں سرکاری کوٹہ 60 اور اورنجی حج اسکیم کا کوٹہ 40 فیصد ہوگا،نجی کمپنیوں کا پورٹل بنانا لازمی قراردیاگیا، جبکہ نجی کمپنیوں کی نگرانی اور آڈٹ بھی ہوگا،سرکای حج اسکیم اس سال 12 سے 13 لاکھ روپے اخراجات ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے