پیپلزپارٹی نے نئے انتظامی یونٹس سے متعلق تجویز پر مشاورت کا آغاز کردیا

پیپلزپارٹی نے نئے انتظامی یونٹس سے متعلق تجویز پر مشاورت کا آغاز کردیا۔ پارٹی قیادت نئے انتظامی یونٹس کے آئینی، سیاسی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق انتظامی یونٹس کے آئینی، سیاسی اور انتظامی پہلوؤں پر مشاورت کا معاملہ پییپلزپارٹی نے مجلس عاملہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس آزاد کشمیر الیکشن کے بعد بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع پی پی پی کے مطابق مجلسِ عاملہ کے آئندہ اجلاس میں نئے صوبوں سے متعلق امور زیرِغورآئیں گے، پارٹی قیادت نئے انتظامی یونٹس کے آئینی، سیاسی اور انتظامی پہلوؤں کاجائزہ لے گی۔ مجلس عاملہ میں نئے صوبوں کے معاملے پر رہنماؤں سے تفصیلی آرالی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی عوامی رائے،آئینی تقاضوں اور سیاسی اتفاق رائے سےاپنا مؤقف طے کرے گی، نئےانتظامی یونٹس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ مجلس عاملہ میں تفصیلی مشاورت سے ہوگا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے