چیئرمین پی ٹی آئی کا ملک میں فوری طور پر قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے ملک میں فوری طور پر قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی بات کر رہے ہیں۔ کیا آپ کے پاس اِس کا مینڈیٹ ہے؟ صوبوں سے متعلق ترامیم کیلئے بڑا اتفاق رائے اور عوامی مینڈیٹ ہونا چاہیے۔ جو دونوں بڑی جماعتوں کے پاس نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے موجودہ سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کون لے کرگیا؟ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نظام کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ کہ شہباز شریف ہی نہیں بلاول بھٹو زرداری بھی فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے ملک میں فوری طور پر قومی حکومت قائم کا مطالبہ کردیا، کہا قومی حکومت قائم کی جائے تاکہ قوم نئے انتخابات کی طرف جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے