ایف آئی اے اینٹی کرپشن کا صدر میں چھاپہ ، 6کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چاندی پکڑا گیا

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم طارق کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے 40 تولہ سونا، 64 کلو چاندی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

تحقیقات کے مطابق برآمد ہونے والا سونا اور چاندی اسمگل شدہ ہے جبکہ ملزمان افغانستان، ایران اور چین سے سونا اور چاندی اسمگل کرتے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان مشینری کی مدد سے سونے اور چاندی کے بسکٹ تیار کرتے اور انہیں غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے