چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عوام کوبتایا جائےموجودہ سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کون لےکرگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہامسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نظام کی تباہی کی ذمہ دار ہیں ۔۔ آپ نئےانتظامی یونٹس اور صوبوں کی بات کررہے ہیں،کیا آپ کے پاس اِس کا مینڈیٹ ہے؟؟ صوبوں سےمتعلق ترامیم کیلئے بڑا اتفاق رائے اورعوامی مینڈیٹ ہونا چاہیے جو دونوں بڑی جماعتوں کے پاس نہیں ہے۔
مزید کہا شہباز شریف ہی نہیں بلاول بھٹو زرداری بھی فارم سینیتالیس کی پیداوار ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر قومی حکومت قائم کی جائے تاکہ قوم نئے انتخابات کی طرف جائے۔
