مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کےمطابق ملک محمد اقبال چنڑ کئی ہفتوں سے علیل تھے،اہلِخانہ کاکہنا ہے کہ ملک محمد اقبال چنڑ کو برین ہمریج ہوا تھا اور ان کا آپریشن کیا گیا تھا،واضح رہےکہ ملک محمد اقبال چنڑ بہاولپور کے حلقے این اے 168 سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےرکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کےانتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے،مرحوم کی سیاسی،سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،سوگوار خاندان سےدلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نےکہا کہ ملک اقبال چنڑ پاکستان مسلم لیگ ن کےمخلص اور نظریاتی کارکن اورقائد محمد نواز شریف کے سچے اور وفادار ساتھی تھے،انہیں ملک اقبال چنڑکوذاتی طورپرجاننے اورمتعدد مواقع پر پنجاب میں اپنی کابینہ میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
